میثاقِ مکہ مکرمہ، میثاق مدینہ کی بنیادوں پر تیار کردہ دستاویز ہے،جس میں عصرِ حاضر کے اہم مسائل کواسلام کے وسیع افق کے تناظر میں دیکھاگیا ہے۔ یہ دستاویز مکہ مکرمہ میں مسلمانوں کے قبلہ کے زیر سایہ نامور مفتیان عظام اور علمائے کرام کی سرپرستی میں تیار ہوئی ہے۔
مشير خادم حرمين شريفين گورنر مكہ مكرمہ ريجن شہزاده خالد الفيصل مكہ مكرمہ دستاويز كانفرنس ميں 139 ملكوں سے آئے هوئے 1200اسلامى شخصيات كى سامنے خادم حرمين شريفين شاه سلمان بن عبد العزيز آل سعود حفظہ الله كا بيان پڑھ رهے هيں۔
خادم حرمین شریفین مکہ مکرمہ دستاویز وصول کرتے ہوئے : ہم ان شاء اللہ امت مسلمہ کی یکجہتی، اس کے علماء کے اتحاد اور دھڑے بندیوں کی خطرات جواتحاد کے بجائے تفرقہ کا سبب بنتی ہیں، ان پر قابو پانے کے لئے ہمیشہ پُر امید رہیں گے۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی اس وقت مسجد ِ حرام کے زیر سایہ رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ انتظام مکہ مکرمہ دستاویز کانفرنس سے خطاب اور شرکاء کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ کانفرنس میں 137 ممالک سے ممتاز شخصیات کی ایک بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔
عزت مآب ڈاکٹر یوسف العثیمین، سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم، مکہ مکرمہ دستاویز کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔ انہوں نے تنظیم کی طرف سے کانفرنس اور اس کے موضوعات کو سراہا۔