یہ امت مسلمہ کے علماء کرام اور فقہاء پر مشتمل، رابطہ عالم اسلامی کے فریم ورک میں، ایک مستقل اسلامی علمی ادارہ ہے ۔
کونسل کے مقاصد
اسلامی فقہ کونسل کے درج ذیل مقاصد ہیں:
• دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش جدید مسائل کا موثوق شرعی مصادر سے حل۔
• مروجہ قانون پر فقہ اسلامی کی برتری کو اجاگر کرنا اور شرعی قوانین اور ا س کا ہر زمان ومکان میں امت مسلمہ کے تمام مسائل کے حل کی صلاحیت رکھنے کو ثابت کرنا۔
• اسلامی فقہی ورثہ کی اشاعت اور اس کی اصلاح ،اس کی مصطلحات کی تشریح اور اسے عصر حاضر کی زبان اور تصورات میں پیش کرنا۔
• فقہ اسلامی کی شعبوں میں علمی تحقیقات کی حوصلہ افزائی کرنا۔
• جدید مسائل میں محقق علماء اور مستند فقہی مجالس کی آراء اور فتاوی کوجمع کرنا اور انہیں مسلمانوں میں پھیلانا۔
• اسلامی قوانین اور دفعات سے متعلقہ شکوک وشبہات کا ردّ کرنا۔
کونسل کے ذرائع
اسلامی فقہ کونسل اپنے مقاصد کے حصول کے لئے موزوں تمام جائز ذرائع استعمال کرتی ہے جن میں سے چند یہ ہیں:
• عالم اسلام کو در پیش قابل مطالعہ امور مسائل کی پیروی کے لئےمعلوماتی مرکز کا قیام۔
• فقہ اور اس کے علوم کے لئے معاجم تیار کرنا جس میں فقہ سے وابستہ افراد کے لئے فقہی مصطلحات کی تعلیمی اور عملی تشریح وتسہیل ہو۔
• فقہی مطالعہ سے متعلقہ ایک جامع علمی رسالے کا اجراء اور کونسل کی اہم تحقیقات، مباحثات اور فیصلوں کو نشر اور ان کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنا۔
• کونسل کی طرح عالم اسلام میں موجود دیگر کونسلز ،ادارہ جات اور مراکز کے مابین تعاون اور ان کے ساتھ علمی اور فکری تبادلہ۔
• عصرحاضر کے جدید مسائل پر سیمناروں کا انعقاد اور ماہرین سے متعلقہ موضوعات پر لکھوانا۔
• کونسل کے فیصلوں، سفارشات اور تحقیقات کا ترجمہ کرنا اورانہیں تمام ممکنہ وسائل کے ذریعے نشر کرنا بشمول انٹرنیٹ، سیٹلائٹ چینلز اور اخبارات۔
سرگرمیاں اور خدمات
اسلامی فقہ کونسل کے مقاصد درج ذیل ہیں:
1- نومسلموں پر توجہ اور ان کی دیکھ بھال۔
2- دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش جدید مسائل کا موثوق شرعی مصادر سے حل۔
3- مروجہ قانون پر فقہ اسلامی کی برتری کو اجاگر کرنا اور شرعی قوانین اور ا س کا ہر زمان ومکان میں امت مسلمہ کے تمام مسائل کے حل کی صلاحیت رکھنے کو ثابت کرنا۔
4- اسلامی فقہی ورثہ کی اشاعت اور اس کی اصلاح، اس کی مصطلحات کی تشریح اور اسے عصر حاضر کی زبان اور تصورات میں پیش کرنا۔
5- فقہ اسلامی کی شعبوں میں علمی تحقیقات کی حوصلہ افزائی کرنا۔
6- جدید مسائل میں محقق علماء اور مستند فقہی مجالس کی آراء اور فتاوی کوجمع کرنا اور انہیں مسلمانوں میں پھیلانا۔
7- اسلامی قوانین اور دفعات سے متعلقہ شکوک وشبہات کا ردّ کرنا۔
کونسل کے قیام کی تاریخ
01/12/1397ھ بمطابق 12/11/1977 م
سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالرحمن الزید
ٹیلی فون:00966125601276
فیکس:00966125601232
پتہ:
جنرل سيکرٹریٹ۔رابطہ عالم اسلامی
مملکت سعودی عرب
مکہ مکرمہ