دورے

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کولمبو میں دہشت گرد حملوں سے متاثرہ چرچ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے تعزیت پیش کی

Wed, 08/07/2019 - 00:19

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کولمبو میں دہشت گرد حملوں سے متاثرہ چرچ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے تعزیت پیش کی۔

26
Aug

چیچینا کے صدر محترم رمضان قادیروف صدارتی محل میں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کررہے ہیں۔ ڈاکٹر العیسی کل ان شاء اللہ یورپ کے اندر سب سے بڑی جامع مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے،جہاں رابطہ عالم اسلامی اپنے  نظام کے مطابق اسلامی عوام کی نمائندگی کرے گا۔

28
Jul

سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد العیسی سے روسی فیڈریشن مفتی کونسل کے صدر مفتی راوی عین الدین نے اپنی ملاقات میں کہاکہ:  سعودی عرب کی قیادت مسلم امت کےلئےفضل الہی ہے،جس پر روس کےمسلمان دیگرمسلمان اقوام کی طرح فخر کرتےہیں جنہیں اپنے جامع قبلہ اور قیادت کی طرف سے توجہ اور دیکھ بھال حاصل ہے۔

05
Aug

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کولمبو میں جمعیت علمائے سری لنکا کے صدر اورارکان سے ملاقات کی،جنہوں نےرابطہ کے مناسب وقت دورہ پراپنی مسرت کااظہارکیا۔ ڈاکٹر العیسی نےقومی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے جمعیت کو دلوں کو جوڑنے اوردینی اور نسلی تنوع کی رعایت رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

05
Aug

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے(سری لنکا میں رابطہ  کے زیر انتظام منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے تناظر میں)دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے سینئر بدھسٹ رہنماؤں سے ملاقات کی۔ملاقات میں ان رہنماؤں نے مسلمانوں کے بارے میں  اپنے نیک جذبات،دوستی، محبت اور تعاون کا یقین دلایا۔

07
Aug

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی ، سری لنکا میں کولمبو کے بشپ کارڈینال رنجیت سے ملاقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کیتھولک چرچ پردہشت گرد حملوں پران سے تعزیت کی۔ اوربین المذاہب ہم آہنگی اورامن کےفروغ اورانتہاپسندی کی تمام شکلوں کےمقابلے کےطریقۂ کار پرتبادلۂ خیال کیا۔

08
Aug

سری لنکی پارلیمنٹ کے اسپیکر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا پارلیمانی سیشن میں خیر مقدم کررہے ہیں۔ ملاقات میں سپیکر اسمبلی نے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کے بعد قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اہم وقت پر ان کے دورے کو سراہا۔

25
Aug

جمہوریہ چیچینیا میں یورپ کے سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح،اسلامی ممالک کے نمائندگان کی شرکت،
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے  پہلا خطبۂ جمعہ دیا۔

26
Jul

شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ماسکو میں روسی صدارتی ادارہ برائے داخلی پالیسی امور کے ڈائریکٹر محترم  میخائیل بیلوساف سے ملاقات کی۔ محترم بیلوساف نے روس میں رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں میں مشترکہ دلچسپی کے امورپر اظہارخیال ہوا۔

26
Jul

ماسکومیں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے"روس-اسلامی دنیا"اسٹریٹجک گروپ کےمنتظم محترم فرحت مخمتشین سے ملاقات کی۔ انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی۔ آپ نے ان سے ملاقات  میں اپنی مسرت کا اظہارکیا اورمشترکہ عمل کے لئے گروپ میں رابطہ کا نمائندہ متعین کیا۔

اهم كٹیگریز