اس سال عالمی برادری کو کرونا کی روک تھام کے لئے بے پناہ چیلنجز کا سامنا رہا۔ رابطہ عالم اسلامی نے اس پورے عرصے میں مقامی کمیونٹیز کے تعاون کے ساتھ مقامی ضرورت مندوں کو صحت اور خوراک کی اہم ضروریات بہم پہنچائیں۔
رابطہ عالم اسلامی نے کرونا وائرس کے دوران انسانی ہمدردی کی کاوشوں کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ، دنیا میں پُر امن ماحول کے تسلسل کے لئے مکالمے کے ذریعے کمیونٹیز کے مابین پل کی تعمیر کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ ہمیں معاشرے کے سب سے مشکل اور حل طلب مسئلے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر محمد العیسی دس سالوں سے فروغ امن فورم @ppeaceims میں شرکت کررہے ہیں۔ اس سال فورم کے ورچوئیل کانفرنس میں کرونا وائرس کے بعد دنیا میں امن کے قیام پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کویڈ 19 نے یکجہتی اور تعاون کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی اور یونیورسٹی آف پیس نے مملکت سعودی عرب کے شہر جدہ میں”تہذیبوں میں امن، انسانی حقوق اور مکالمہ کافروغ“ نامی کتاب کی تقریب رونمائی منعقد کی۔ کتاب کی ترتیب میں دنیابھر سے 32 معروف مذہبی،بین الاقوامی، سیاسی، دانشور اور ذرائع
جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں رحمت اور امن فاؤنڈیشن، جس کی بنیاد عزت مآب ڈاکٹر محمد العیسی نے رکھی۔ مذکورہ فاؤنڈیشن نے خطے میں صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کی روک تھام کے لئے سمپوزیم کا انعقاد کیا ہے۔