انعامات واعزازات

24
Nov

واشنگٹن پوسٹ میں اشاعت اور وسیع پیمانے پرستائش:
عالمی کالم نویسوں کےلئے امریکی میڈیا کا پہلا انعام ڈاکٹر محمد العیسی کے نام۔آپ کو یہ اعزاز مغربی فلم سازی میں مسلمانوں کی تصویر کشی سے متعلق ”مسلمانوں کی زندگی کے تحفظ کےلئے انہیں اپنی کہانی سنانے کا موقع دیں“کے کالم  کے لئے ملا۔

13
Oct

پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس”اسلاموفوبیا اوراسلامی دنیا اورمغربی تعلقات پر اس کے اثرات“کی جانب سے  ڈاکٹر محمد العیسی کو”امن ایوارڈ“سے نوازاگیا۔
آپ کو تہذیبی روابط کے فروغ میں تعاون کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا،جس سے اسلام سے متعلق غلط معلومات کی اشاعت پر قابو پانا ممکن ہوا۔

24
Feb

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اسلامی رہنماؤں کی جانب سے رابطہ وفد کے دورۂ تھائی لینڈ اور بدھ مت قیادت سے مثبت ملاقات کا خیر مقدم 

 جامعہ فطانی کی جانب سے ڈاکٹر العیسی کے لئے اسلامی میدان میں خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری

09
Feb

جمہوریہ مالدیپ کے صدر جناب ابراہیم صالح نے ڈاکٹر محمد العیسی کو اسلامی اتحاد اوردنیا میں ہم آہنگی اورامن کے فروغ کے لئے انکی خدمات کے اعتراف میں جمہوریہ کے اعزازی تمغہ سے نوازا۔ یہ اعزاز ایک سرکاری تقریب میں پیش کیاگیا جس میں ارکان پارلیمنٹ اور وزراء سمیت اعلی عہدیداران شر

27
Nov

انعام یافتہ نمایاں بین الاقوامی شخصیات  بادشاہ اور صدور کی فہرست میں شامل

ڈاکٹر محمد العیسی  کو جنیوا میں ورلڈ  کونسل آف چرچز اورسینئر حاخام مائیکل میلکیور کے ساتھ ”برج بلڈر“  ایوارڈ سے نوازا گیا

25
Nov

یہ اعزاز اوبامہ،ناروے کے بادشاہ، نوبل امن انعام کے سربراہ اور عالمی ادارۂ صحت کے صدر کے نام بھی رہا:
امسال ناروے کے”برج بلڈر“ایوارڈ کے لئے ڈاکٹر محمد العیسی،ورلڈ کونسل آف چرچز اورسینئرحاخام مائیکل میلکیور کےناموں کا انتخاب۔اوسلو کے اوپیرا ہال میں اعزازیہ تقریب منعقد کی گئی۔

09
Aug

بادشاہ اور وزیر اعظم کی موجودگی میں:

ملائشیا کی حکومت نے نئے ہجری سال ایوارڈ کے لئے، پہلی اسلامی شخصیت کے طور پر عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کے نام کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم محی الدین یاسین کے دستخط سے جاری شدہ یہ ایوارڈ آپ کو دیا جائے گا۔

05
Aug

”عراقی مراجع“ نے عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو اخوت، یکجہتی اور تعاون کی اقدار کو فروغ دینے کے لئے، اسلامی مسالک کے مابین مؤثر اور بامقصد مکالمہ کے لئے ان کی کوششوں کے اعتراف میں اعزاز دیاہے۔

05
Jul

جنیوا میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں: اقوام متحدہ کی طرف سے ڈاکٹر محمد العیسی کے لئے اپنی پیس یونیورسٹی کے ذریعے سے ڈاکٹریٹ ڈگری کا اجرا۔ آپ کو عالمی سفارت کاری کی تائید،اقوام کے مابین امن وہم آہنگی کے فر وغ اور نفرت کے خلاف کوششوں کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازاگیا ہے۔

27
May

سیرت طیبہ میں تہذیبی اقدار کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کی شرکت: 

ایسیسکو کی جانب سے اقوام کے مابین امن و ہم آہنگی کے فروغ اور سیرت طیبہ کی خدمت کیلئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں ڈاکٹر محمد العیسی کو اعزاز دیا گیا۔

اهم كٹیگریز