سپریم کونسل، رابطہ کی سپریم اتھارٹی ہے ،جو رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کے ذریعے اپنے تمام منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچاتی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل (60) ممتاز اسلامی شخصیات پر مشتمل ہوتاہے ،جومسلم قوم اور اقلیات کی نمائندگی کرتی ہیں اور ان کا تقرر کونسل کے فیصلے سے کیا جاتاہے۔
سپریم کونسل کے امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ وہ داعی ہو اور اسلامی میدان میں اس کی نمایاں خدمات ہوں۔
سپریم کونسل کا اجلاس رابطہ جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے پیش کردہ تحقیق اور مسائل پر فیصلے یا کونسل کے تین ارکان کی طرف سے پیش کردہ کسی مسئلے پر فیصلےکے لئے مختلف اوقات میں منعقد ہوتاہے۔اور یہ سب رابطہ کی سرگرمیوں کے تحت اس کے مقاصد کے حصول کے لئے ہوں اور ممالک اور جماعتوں کو نصیحت، سفارشات اور مشورے فراہم کرنا ،جن کی انہیں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں ضرورت ہے۔
کونسل میں خدمات رضاکارانہ طور پر انجام دیئے جاتے ہیں اور اس پر اراکین کو معاوضہ نہیں دیا جاتاہے۔
رابطہ سپریم کونسل کے صدر: سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ، مفتی عام مملکت سعودی عرب ،رئیس ہیئۃ کبار العلما ء ہیں۔
اور کونسل کے نائب صدر : شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ،رکن ہیئۃ کبار العلماء ہیں۔