سیکرٹری جنرل اورچیئرمین مسلم علماء کونسل ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں تشدد کےخلاف عالمی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر ڈینس موکویجے سے ملاقات کی۔ملاقات میں تشدد اورانتہاپسندی کےخلاف بین الاقوامی طور پر اجتماعی اقدامات کے فروغ میں میثاق مکہ مکرمہ کےکردار پرتبادلۂ خیال کیاگیا۔
سیکرٹری جنرل اورچیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے اپنے ریاض دفتر میں یورپی یونین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے امور کی ڈائریکٹر ہیلن لی گال اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
سیکرٹری جنرل، چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض دفتر میں مملکت سعودی عرب میں متعین جمہوریہ پرتگال کے غیر معمولی سفیر جناب نونو والٹیئر مٹیاس سے ملاقات کی۔
دونوں شخصیات نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
سیکرٹری جنرل، چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ دفتر میں جامع مسجد پیرس کے ذمہ دار جناب شمس الدین کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران میثاق مکہ مکرمہ کے مندرجات پر ائمہ کرام کی تربیت کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے قازقستان کے مسلم مذہبی امور کے سربراہ اور مفتی اعظم شیخ نوریزبای اوتبینوف کا استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ مملکت سعودی عرب میں قازقستان کے سفیر بیریک ارین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کےچانسلر ڈاکٹر ابراہیم حسن مراد کا استقبال کیا۔ ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کرتےہوئے یونیورسٹی کے نصاب میں #میثاق_مکہ_مکرمہ کے مندرجات کو شامل کرنےکا جائزہ لیاگیا۔
شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ دفتر میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین ابراہیم طہ سے ملاقات کی۔ان کے ہمراہ تنظیم کی بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی کے سیکرٹری ڈاکٹر قطب سانو بھی موجود تھے۔
ظہرانے میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ دفتر میں مسلم کونسل آف برطانیہ کے سینئر ایڈوائزر سر اقبال سکرانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے دنیابھر میں مسلمان کمیونٹیز کی خدمت کےلئے کاوشوں اور اس تناظر میں میثاق مکہ مکرمہ کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض دفتر میں مملکت سعودی عرب میں تھائی لینڈ کے سفیر جناب ڈارم بونتھم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مہمان نے تھائی لینڈ کی جانب سے تجویز پیش کی کہ رابطہ عالم اسلامی تھائی لینڈ میں ائمہ کوتربیت دے۔اس کے ساتھ دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔