سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے ریاض دفتر میں مملکت سعودی عرب میں یورپی یونین کے سفیر جناب کرسٹوف فرناؤڈ  سے ملاقات کی۔

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے ریاض دفتر میں مملکت سعودی عرب میں یورپی یونین کے سفیر جناب کرسٹوف فرناؤڈ  سے ملاقات کی۔
ملاقات میں نیویارک میں اقوام متحدہ میں بین الاقوامی تنظیم کے رہنماؤں اور دنیا بھر کے متعدد نامور مذہبی اور فکری رہنماؤں کی موجودگی اور متعدد سیاست دانوں کی شرکت کے ساتھ رابطہ عالم اسلامی کے اقدام ”مشرق اور مغرب کےدرمیان مفاہمت اور امن کے پُل کی تعمیر“ کے نتائج  اور اسی طرح  رابطہ جامعات اسلامیہ کی کانفرنس:”اسلامی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے مطابق آزادیوں کی تشکیل“ کے نتائج کا جائزہ لیا گیا،جس کا انعقاد اسکینڈینیوین ممالک میں قرآن کریم کے نسخے نذرآتش کرنے کے پس منظر میں کیا گیا تھا اور اس کانفرنس میں مسلم اور غیر مسلم نامور مذہبی،فکری،سیاسی اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی جس میں مغربی شخصیات خصوصی طور پر شریک رہیں۔

Monday, 18 September 2023 - 20:33