تازہ ترین

21
Sep

عزت مآب سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹینر کے ہمراہ لیون میں فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی تہذیب کا افتتاح کیا۔یہ فرانس میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا انسٹی ٹیوٹ شمار ہوتاہے۔

21
Sep

ڈاکٹر محمد العیسی نے فرانس کے دارالحکومت میں فرانسی ایوان نماندگان کے ارکان سے ملاقات کی۔ ارکان نے دنیا میں ہم آہنگی کے فروغ کیلئے رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہا اور پیرس میں رابطہ کی کانفرنس اور اس کے نتیجے میں معاہدہ کو قابل تحسین قرار دیا۔

19
Sep

تاریخی لمحہ..فرانسیسی مذہبی رہنماؤں کی شرکت سے"ابراہیمی کنبے کیلئے پیرس معاہدہ"پردستخط،جسمیں یہودی،کیتھولک،آرتھوڈوکس وپروٹسٹنٹ کی شرکت.مشترکہ اقدار سےمتعلقہ معاہدہ رابطہ عالم اسلامی کے زیرانتظام اس کے سیکرٹری جنرل کی شرکت اوردستخط اوراسلام فرانس فاؤنڈیشن کے تعاون سے تکمیل پایا.

19
Sep

عزت مآب شيخ ڈاکٹر محمد العیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ...جہاں انہوں نے مذہبی اور نسلی تنوع کے کچھ ممالک میں معاشرتی اتحاد کے مثبت ادغام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فرانسیسی تجربے کی متعدد خصوصیات کی تعریف کی۔

19
Sep

فرانس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ..فرانس کے سرکاری تعاون کے ساتھ ..یہودی اور عیسائی قیادت کی اپنے تینوں فرقوں کیتھولک،آرتھوڈوکس اور پروٹسٹنٹ کے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر امن ویکجہتی کے لئے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس  میں شرکت۔

19
Sep

لبنان کے مفتی اعظم شیخ عبد اللطیف دریان پیرس کانفرنس برائے یکجہتی وامن سے خطاب کرتے ہوئے..لبنان 18 فرقوں کے ساتھ مذہبی اور فرقہ وارانہ تنوع كا دنیا میں سب سے بڑا ملک سمجھا جاتا ہے۔

19
Sep

”آفیشل“ اسلام فرانس فاؤنڈیشن کے صدر، عظیم مفکر اور  معاشرتی امن اور قومی یکجہتی کے سرگرم کارکن ڈاکٹر غالب بن شیخ  نے عظیم کانفرنس میں بڑی تعداد میں چیدہ اور متنوع شخصیات کی شرکت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

18
Sep

فرانس کے تعاون اور فرانسیسی مذہبی، سیاسی اور اہل فکر چیدہ شخصیات کے پُر تباک خیر مقدم کے ساتھ ، رابطہ عالم اسلامی پیرس میں مذہبی اور نسلی  تنوع والے ممالک میں معاشروں کے امن کے لئے کوشاں ہے۔

18
Sep

40 ممالک کے شرکاء کے ہمراہ، رابطہ عالم اسلامی نے آفیشل اسلام فرانس فاؤنڈیشن کے تعاون سے پیرس میں غیر معمولی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں فرانسیسی تاریخ میں پہلی مرتبہ مذہبی قیادت مسلمان،عیسائی اور یہودی اپنی مختلف  مکاتب فکر کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہے۔

15
Sep

مملکت سعودی عرب کا دورہ کرنے والی ایوینجیکل کمیونٹی کے وفد نے رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ مشترکہ بیان میں میثاق مکہ مکرمہ کے مندرجات کی تعریف کی۔جس کی عالم اسلام کے مختلف جماعات کے۱۲۰۰ مفتی وعلماء نے رابطہ قیادت کے ساتھ حمایت کی۔دستاویز میں تعلیم،خاندان وانسانی اقدار پرتوجہ دی گئ۔

Saving...

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز