تازہ ترین

11
Sep

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے گذشتہ شام  جدہ میں، امریکہ کے ایونجلیکل کیمونٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی اور فالو اپ کے کئی موضوعات پر بات چیت کی اور دونوں اطراف سے مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔

10
Sep

علماء اور قانونی، انسانی حقوق اور فکری ادارے: میثاق مکہ مکرمہ عصرِ حاضر کے دستاویزات میں سب سے اہم دستاویز ہے۔اس دستاویز کی 1200 نامور مفتیان اور علمائے کرام نے اپنے قبلہ اور روحانی مرجع میں بیٹھ کر تائید کی۔اور یہ ان کی ہم آہنگی واتحاد کی ضمانت ہے۔دستاویز کے مندرجات میں درج ہے:

06
Sep

‎ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے انسدادِ دہشت گردی کے لئے قومی سلامتی کے امور کے ڈائریکٹر جوئی فرانسیسکو نے کل شام ‫ریاض‬ میں عزت مآب شیخ ڈاکٹر ‫محمد_العیسی‬ سے ملاقات کی۔ملاقات میں ‫دہشتگردی‬ نظریات سے متعلقہ متعدد موضوعات پر اظہارِ خیال ہوا۔

04
Sep

معروف فرانسیسی دانشور اولیویر رائے نے ریمینی ورلڈ فورم میں شرکت کے دوران میثاق مکہ مکرمہ میں مذکور عمدہ مندرجات کی تعریف کی

02
Sep

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مذہبی آزادی کے لئے یورپی یونین کے مندوب جان فیجل سے ملاقات کی۔ انہوں نے  تشدد اور تصادم کے نظریات کے خلاف مفاہمت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے،سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی  کے کردار کوسراہا۔

02
Sep

جمہوریہ آزربائیجان کے صدر الہام علییف کی طرف سے عزت مآب سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے لئے سلام اور نیک خواہشات کا اظہار۔  مہوریہ کے مفتی اعظم اور قفقازمسلمانوں کے دینی ادارے کے سربراہ محترم شیخ شکور باشازادہ  نے مکہ مکرمہ میں عزت مآب سے ملاقات میں تہنیتی پیغام پہنچ

30
Aug

"ایسیسکو" تنظیم نے"میثاق مکہ مکرمہ دستاویز" سے متعلق کتاب جاری کی ہے، جو خادم حرمین شریفین کی زیر سرپرستی رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام کانفرنس میں  1200 سے زائد مفتیان اور علماء کرام کی تائید سے جاری ہوئی، اور  اسے "دورِ جديد میں اپنی نوعیت کی پہلی دستاویز" قراردیا ہے۔

28
Aug

یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ورلڈ ریمینی فورم میں رابطہ عالم اسلامی کے ونگ میں ملاقات کرکے اپنی دوستی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے  کہاکہ  ہم ان کی  پارلیمنٹ میں حاضری اور لیکچر کے منتظر ہیں۔

28
Aug

ڈاکٹر محمد العیسی نے ریمینی میں کیتھولک یونیورسٹی کے چانسلر سے ملاقات کی۔ چانسلر نے مذہبی ونسلی ہم آہنگی کےفروغ میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔ اور بتایاکہ یونیورسٹی سے 40 ہزار سے زائد طلبہ وابستہ اوراسمیں عربی،اسلامک اسٹڈیزاورانسانی اوراطلاقی علوم کےشعبہ جات موجود ہیں۔

26
Aug

ڈاکٹر محمد العیسی نے ریمینی ورلڈ فورم کے صدر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کی جدیدٹیکنالوجی سے آرائستہ ونگ کےساتھ شرکت کاخیرمقدم کیا۔ کہاجاتاہے کہ اس فورم کی چالیس سالہ زندگی میں جسکے سالانہ ہفتےمیں ایک ملین زائرین جمع ہوتےہیں،کسی اسلامی ادارے کی پہلی شرکت ہے۔

Saving...

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز