مشير خادم حرمين شريفين گورنر مكہ مكرمہ ريجن شہزاده خالد الفيصل خادم حرمين شريفين شاه سلمان بن عبد العزيز آل سعود حفظہ الله كا بيان پڑھ رهے هيں

مشير خادم حرمين شريفين گورنر مكہ مكرمہ ريجن شہزاده خالد الفيصل مكہ مكرمہ دستاويز كانفرنس ميں 139 ملكوں سے آئے هوئے 1200اسلامى شخصيات كى سامنے خادم حرمين شريفين شاه سلمان بن عبد العزيز آل سعود حفظہ الله كا بيان پڑھ رهے هيں۔

خادمِ حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیزآل سعود کے خطاب سے اقتباسات

افتتاحی پروگرام نصوصِ کتاب وسنت میں وسطیت ومیانہ روی اقدار اور تاریخی اجلاس برائے اعلان  مکہ مکرمہ دستاویز
  • مملکت سعودی عرب کا قیام، اسلامی وسطیت اور میانہ روی اقدار پر عمل میں آیا، اور مملکت نے ہمیشہ اسلامی اشاعت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے جدوجہد کی۔
  • وسطی منہج ملکوں کی حفاظت، خوش حالی اور امن ے استحکام اور تمام بیرونی خیالات کا سدّ باب کرتاہے۔
  • دین شریعت مطہرہ ہے، کسی کی رائے نہیں اور نہ ہی  کوئی مطلقاً معصوم ہے۔
  • علمائے امت اور اس کے مفکرین نے اسلامی اور انسانی علوم کی خدمت کی۔
  • دین اسلام ہر طرح کی انتہاپسندی اور دہشت گردی سے پاک ہے اور انسانی معاشروں کو چاہئے کہ وہ انصاف  اور وسطیت کے اقدار کو فروغ دیں۔
  • نسل پرستی اور نفرت کے بیان کو رد کرکے ،حکمت اور دانائی کی صدا بلند کی جائے۔اور  رواداری اور میانہ روی کے مفاہیم کو بروئے کار لایاجائے اور اتفاق رائے اور مصالحت کی ثقافت کو فروغ دیا جائے۔
  • رابطہ عالم اسلامی کی  اس کی اسلامی اور انسانی مشن کی کاوشوں پر تعریف۔
Wednesday, 29 May 2019 - 00:30