خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیرِ سرپرستی، مکہ مکرمہ سربراہ کانفرنس سے، اس وقت جمہوریہ چیچینیا کے صدر رمضان قادیروف خطاب کررہے ہیں۔
صدر محترم رمضان قدیروف صدر جمہوریہ چیچینیا کے خطاب سے اقتباسات
- مملکت سعودی عرب مسلمانوں كی پرورش گاہ اور ان کا جامع قبلہ ہے۔ وہ مسلمانوں کے اتحاد کا داعی اور صحیح اسلامی اقدار کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔
- جمہوریہ چیچینیا رحمت، وسطیت، بقائے باہمی اور اعتدال کے اقدار پر عمل پیرا ہوکر اور انتہا پسندی ،غلو ،اور نفرت کو مسترد کرکے خوش حالی کے منازل طے کررہاہے۔
- آج روس کے مسلمان عموماً اور چیچینیا کے خصوصاً اپنے تمام مذہبی ،سماجی اور انسانی حقوق سے لطف اندوز ہورہے ہیں ،جبکہ ایک زمانے تک وہ ان حقوق سے محروم تھے اور انہیں سختی اورپریشانی کا سامنا تھا۔
- میں دنیا کے تمام مسلمانوں کو یک زبان ہوکر مملکت سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ انہیں اپنے اختلافات تنازعات اور تفرقہ ختم کرنا چاہئے ۔آج ہمیں پہلے سے زیادہ اتحاد اور باہم تعاون کی ضرورت ہے ۔
Wednesday, 29 May 2019 - 00:46