شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل شیخ، مفتی عام مملکت سعودی عرب، مکہ مکرمہ دستاویز کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل شیخ مفتی عام مملکت سعودی عرب کے خطاب سے اقتباسات
1-امت مسلمہ امت وسطیت واعتدال ہے، اور ان کا دین عدل وانصاف والا دین ہے، اور ان کی شریعت کی بنیاد سہولت اور لوگوں پر سے تکلیف اٹھاناہے ۔
2-سورۂ فاتحہ کی آیت مبارکہ ( اهدنا الصراط المستقيم) اسلامی وسطیت کو بیان کرتی ہے،جسے مسلمان روزانہ اپنی نماز میں دہراتے ہیں۔
3-کتاب وسنت کے شرعی نصوص، وسطیت اور میانہ روی اصول پر مبنی ہیں۔ دین اور اور اس کے احکام میں اپنی رائے پر اڑنے اور بے جا شدت سے انتباہ۔
4-سیرت نبوی اور سیرتِ صالحین،وسطیت اقدار کی تطبیق میں مثال ہیں اور ان سے دوری راہِ حق سے انحراف ہے۔
Wednesday, 29 May 2019 - 03:12