متعدد فکری مسائل اور ان کے قانون سازی کے جدلیاتی پہلوؤں پر روشنی:
برطانوی وزارت خارجہ اور دولت مشترکہ دفتر کی جانب سے سیکرٹری جنرل اورچیئرمین مسلم علماء کونسل ڈاکٹر محمد العیسی کو وسیع تبادلۂ خیال کی دعوت۔اس موقع پر متعدد سفرا اور ڈپلومیٹک اکیڈمی کے طلبہ موجود تھے۔
سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ابوظہبی امن فورم کے نویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔”جنگ کی عالمگیریت اورامن کی دنیا:تقاضے اور شراکت داری“ کے عنوان سے فورم میں نامور عالمی سیاسی،مذہبی،فکری اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد العیسی افریقہ کے سب سے عظیم اسلامی اجتماع کے اس سال کے خصوصی ایڈیشن کے مہمان خصوصی:
اسلامی ممالک کے نامور علمائے کرام ومفتیان عظام اور وزراء پر مشتمل 50 ممالک کے وفود موریطانیہ میں سیرت نبوی میں اخلاقی اقدار کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح میں شریک ہیں۔
سیکرٹری جنرل اورچیئرمین مسلم علماء کونسل ڈاکٹر محمد العیسی کے اعزاز میں پاکستانی مذہبی رہنماؤں کا پہلا اجتماع: اسلام آباد میں اپنی نوعیت کی پہلی مذہبی تقریب جس میں دینی قیادت کو مدعو کیا گیا جہاں پورے پاکستان سے مذہبی تنظیموں اورجماعتوں سے وابستہ نامور علمائے کرام نے شرکت کی۔
اقلیات کی مؤثر شرکت اور منصفانہ مساوات کی حمایت کا ایک اہم پلیٹ فارم:
رابطہ عالم اسلامی اقلیات کے حقوق کے اعلامیہ کے 30 ویں یادگار موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر کی زیر صدارت نیویارک میں تنظیم کے صدر دفتر میں اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کررہی ہے۔
ڈاکٹر عبد الرحمن الزید:
قازقستان میں مذہبی رہنماؤں کی کانفرنس میں متعدد سیاسی شخصیات اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی،جنہوں نے رابطہ عالم اسلامی کے بارے میں نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مذہبی سفارت کاری اور مرجعیت کے حوالے سے دنیا بھر میں سب سے مؤثر ادارہ قرار دیا ہے۔
جمہوریہ قازقستان کے صدر کی دعوت پر: ڈاکٹر محمد العیسی نے”روحانی اور سماجی ترقی میں مذہبی رہنماؤں کے کردار”پر #قازقستان کانفرنس کی افتتاحی تقریب کےلئے ریکارڈ شدہ بیان ارسال کیا۔اور ڈاکٹر عبد الرحمن الزید کو کانفرنس کی سرگرمیوں میں شرکت کےلئے رابطہ کی نمائندگی کی ذمہ دا
ملائیشیا کے وزیر اعظم کی شرکت کے ساتھ:
جنوب مشرقی ایشیاء کے نامور علمائے کرام ومفتیان عظام کی کوالالمپور آمد۔ یہ حضرات رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی دعوت پر ان کے لئے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہیں۔
نامور علمائے کرام اور اسلامی رہنماؤں کی موجودگی اور دنیا بھر کے مختلف مذہبی رہنماؤں کی شرکت کے ساتھ:
رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام ریاض میں مشترکہ اقدار فورم ریاض کا آغاز ہوگیا ہے۔