عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی اس وقت مسجد ِ حرام کے زیر سایہ رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ انتظام مکہ مکرمہ دستاویز کانفرنس سے خطاب اور شرکاء کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ کانفرنس میں 137 ممالک سے ممتاز شخصیات کی ایک بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے خطاب سے اقتباسات
1- وسطیت اور میانہ روی پر بہت مباحثات ہوئے مگر اب بھی اس کے علمی بیان کی اشد ضرورت ہے ۔ نصوص کو پیش کرکے ان کے مفاہیم کو واضح کیا جائے، اوہام کو دور کیاجائے، ان میں غلطیوں ،بے بنیاد دعوں، اور اس کی تاویل میں شبہات کو بیان کیاجائے۔
2- دہشت گرد نظریہ حیساکہ سب جانتے ہیں کسی عسکری طاقت سے نہیں، بلکہ انتہاپسند نظریات سے پیدا ہوتاہے ۔اس نظریہ نے دینی جذبات کو استعمال کیا ۔اس نے اپنی برائی کے اثر اور خطرے سے پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔
3- رواداری کے مفاہیم میں ثوابت دین پر عمل کرتے ہوئے موازنات اور اولویات کی فہم کا حصول ضروری ہے ہے، جیسے کہ صلح حدیبیہ میں نبی علیہ السلام کے ساتھ پیش آیا ۔سدّ ذرائع کا اصول اس کی دعوت دیتاہے اور اس کی بے شمار مثالیں ہیں جو سب کے علم میں ہیں۔
4- یہ سب کے علم میں ہونا چاہئے کہ ہر شرعی نص، فہم کے مراحل سے گذرتاہے۔ پھر اس سے استنباط ہوتاہے اورپھر اس کی تطبیق۔اگر کسی کو اس میں غلطی ہوئی تو اس کی غلطی کی شدت کے اعتبار سے نقصان ہوگا۔
5- بے حد ضروری ہے کہ احتیاط اور شدت کے درمیان ربط کو ختم کیا جائے اور فقہ اسلامی میں متشدد اجتہادی غلطی اور فکری انتہاپسندی میں فرق کیا جائے۔