رابطہ عالم اسلامی نے سعودی عرب کی جانب سے ”دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی اتحاد“کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، یہ اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی ہفتے کے دوران نیویارک، امریکہ میں کیا گیا۔

مکہ مکرمہ

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اس تاریخی اقدام کو سراہا، جس کا اعلان سعودی وزیر خارجہ، شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے عرب اور اسلامی ممالک اور یورپی شراکت داروں  کی جانب سے  کیا۔ آپ نے  تمام ممالک کو اس اقدام میں شامل ہونے کی دعوت دی، جو، ان شاء اللہ، خطے میں ایک منصفانہ اور جامع امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگا، اور اس کا مثبت اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔
ڈاکٹر العیسی نے   بیان کا اختتام سعودی عرب کی غیر معمولی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کیا، جس نے فلسطینی مسئلے کی حمایت میں عالمی شراکت داروں کو اکٹھا کرنے کے حوالے سے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے خادم  حرمین  شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد، وزیر اعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود (حفظہما اللہ) کے لیے دعا کی کہ اللہ انہیں اس عظیم خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
 
Saturday, 28 September 2024 - 11:28