رابطہ عالم اسلامی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کیے گئے اس قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے

بيان
مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کیے گئے اس قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے، اور جسے 124 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا گیا۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ  اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس قرارداد کے نتائج کو عالمی شعور کی نشانی قرار دیا، جو فلسطینی عوام کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے اور اپنی ریاست قائم کرنے کے جائز حق کی تصدیق کرتا ہے۔ آپ نے  ان ممالک کے قابلِ تعریف اور ذمہ دارانہ موقف کی تعریف کی جنہوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے  کہ وہ فلسطینی عوام کے انسانی اور قانونی حقوق کی حمایت میں کھڑی ہو، اور ان قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دباؤ ڈالے تاکہ یہ صرف عالمی اداروں کی فائلوں میں قید نہ رہ جائیں۔

 

Wednesday, 18 September 2024 - 22:36