بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے سوڈانی عوام کے مصائب کی کمی ، جانوں کی تحفظ اور دشمنیوں کے مستقل خاتمے کے لئے ”سوڈان میں قیام امن اور شہریوں کی سلامتی کے لئے متحالف گروپ“ کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
رابطہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے گروپ کی کوششوں کی مکمل حمایت اور انہیں بے حد سراہا ہے۔ اس گروپ میں مملکت سعودی عرب، ریاستہائے متحدہ امریکہ، سوئٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، جمہوریہ مصر، افریقی یونین، اور اقوام متحدہ شامل ہیں، جو اعلان جدہ کے تحت اور سعودی عرب کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں۔
رابطہ نے گروپ کی جانب سے سوڈانی عوام کو بچانے کے عزم، انسانی امداد کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں، جنگ بندی کے اقدامات اور سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے لئے گروپ کے عزم اور اقدامات کی ستائش کی ہے۔
Saturday, 24 August 2024 - 22:34