رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر  ایگزیکٹو کمیٹی کے  اوپن ہنگامی اجلاس کے نتائج کا خیر مقدم کیا۔یہ اجلاس اسلامی سربراہی اجلاس کے چیئرمین اور اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین  مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان  کی   جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں  ہونے والی  ہولناک انسانی تباہی کےنتائج کو زیر بحث لانے کے لئے منعقد کیا گیا تھا جو دنیا  کی آنکھوں کے سامنے   رونما ہورہے ہیں۔
رابطہ  کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے  رابطہ اور اس کی اکیڈمیز،ادارہ جات اور کونسلز کی جانب سے   اجلاس کے اعلامیہ کی حمایت  کی ہے جس میں  اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے  جو وحشیانہ اجتماعی سزا کے تناظر میں معصوم شہریوں  کو مزید سانحات اور آفات سے دوچار کررہی ہے
سیکرٹری جنرل نے  ان گھناؤنے جرائم کی روک تھام کے لئے فلسطینی حکومت کی  بین الاقوامی اور قانونی تحریک کی  مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لئے ضروری انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے  کی ضرورت پر  بھی  زور دیا۔انہوں نے  اس سانحے کے خطرناک نتائج سے انتباہ کیا جس نے  ہر زندہ ضمیر  کو ہلاکر رکھ دیا  اور جب تک  عالمی برادری اس کے خلاف مؤثر کاروائی نہیں کرتی  اس کے ناقابل تلافی نتائج برآمد ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

Wednesday, 18 October 2023 - 22:30