دورے کا خیر مقدم اور ایجنڈا، تھائی کمیونٹی اور مسلم حلقوں کی  جانب سے تاریخی قرار

دورے کا خیر مقدم اور ایجنڈا، تھائی کمیونٹی اور مسلم حلقوں کی  جانب سے تاریخی قرار

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے  ڈاکٹر العیسی کی سربراہی میں رابطہ عالم اسلامی کے وفد  کا استقبال کیا

ڈاکٹر العیسی کی تھائی وزیر اعظم اور حکومت کے اراکین کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں

ڈاکٹر العیسی کا تھائی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اراکین کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال

بنکاک:

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین  مسلم علماء کونسل  عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی قیادت میں رابطہ عالم اسلامی کا وفد تھائی لینڈ حکومت کی دعوت پر  دار الحکومت بنکاک پہنچا۔ دورے کو تھائی کمیونٹی اور مسلم حلقوں نے  اس کے گرمجوش استقبال اور ایجنڈے  کے تناظر میں تاریخی دورہ قراردیا ہے۔تھائی حکومت کی جانب سے  دورے کے پروگرام اور ایجنڈے کے مطابق  حکومت کے سربراہ اور اراکین، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اراکین سمیت  مختلف اہل مذاہب سے ملاقاتوں کے علاوہ  مختلف   جامعات اور مذہبی مراکز میں  لیکچرز کا بھی  انتظام  کیا گیا تھا ۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی کی قیادت میں  رابطہ عالم اسلامی  کے وفد کا   تھائی لینڈ کے  دار الحکومت ائرپورٹ  پہنچنے  کے  موقع پر  پُر تباک استقبال سے رابطہ کی عظیم بین الاقوامی حیثیت ابھر کر سامنے آئی   جہاں نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ  نے  ان  کا استقبال کیا اور سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ وفد کا سرکاری استقبال کیا گیا جس کے بعد ان کے لئے ظہرانے کا انتظام بھی  کیا گیا ۔

سرکاری استقبالیہ تقریب کے اختتام پر  تھائی لینڈ کے وزیر اعظم  جنرل   پرایوتھ چان اوچا نے  ڈاکٹر محمد العیسی کا  اپنے دفتر میں استقبال کیا۔انہوں نے آپ  کے دورے  کاخیر مقدم کرتے ہوئے کنگ یونیورسٹی میں آپ کے تہذیبی اتحاد کے موضوع پر ہونے والے لیکچر کوسراہا۔

دورے کے   پروگرام کے مطابق رابطہ کے سیکرٹری  جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے موجودہ پارلیمنٹ کے اسپیکر  اور سابق وزیر اعظم جناب چوان لیکپائی  سے پارلیمنٹ ہاؤس  میں ملاقات کی جہاں اراکین پارلیمنٹ سمیت  پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فریقین نے مشترکہ   دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس میں فکری اورثقافتی شعبوں  ،نوجوانوں اور کمیونٹی پروگراموں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر محمد العیسی نے نائب وزیر اعظم  اور وزیر خارجہ جناب ڈان پرامودونائی سے ملاقات کی اور ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے  دورے کے پروگرام کے ضمن میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری اور ان کے ہمراہ وفد   نےمقامی رہنماؤں  کے ساتھ دار الحکومت بنکاک میں  جم تھامسن میوزیم کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال وزیر ثقافت جناب ایتھی فول خون پلوم   اور میوزیم کے ذمہ داران،  نامور محققین اور ماہرین نے کیا۔

دورے کا خیر مقدم اور ایجنڈا، تھائی کمیونٹی اور مسلم حلقوں کی  جانب سے تاریخی قرار
دورے کا خیر مقدم اور ایجنڈا، تھائی کمیونٹی اور مسلم حلقوں کی  جانب سے تاریخی قرار
دورے کا خیر مقدم اور ایجنڈا، تھائی کمیونٹی اور مسلم حلقوں کی  جانب سے تاریخی قرار
دورے کا خیر مقدم اور ایجنڈا، تھائی کمیونٹی اور مسلم حلقوں کی  جانب سے تاریخی قرار
Monday, 21 February 2022 - 12:35