تعلیم افراد کے لئے تحفظ، معاشروں کی ترقی اور عالمی امن وخوشحالی کے قیام میں اہم عنصر ہے۔ رابطہ عالم اسلامی دنیا بھر میں مختلف ممالک میں مقامی حکومتی نگرانی میں مختلف تعلیمی پروگراموں کے نفاذ میں کوشاں ہے اور ہزاروں افراد کو متعدد علوم کی تعلیم مہیا کررہی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی ضرورت مند معاشروں میں مقامی حکومتی نگرانی میں بچوں کے لئے تعلیم،صحت اور دیکھ بھال کے پروگراموں کے ذریعے انہیں بہتر زندگی فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔
ڈاکٹر محمد العیسی گذشتہ سال سینیگال کے ایک بڑے طبی مرکز کے توسیعی منصوبے میں شریک ہوئے۔ اس طبی مرکز کے ذریعے مقامی آبادی کے لئے صحت کی سروسز تک رسائی آسان ہوئی ہے۔ رابطہ عالم اسلامی بر اعظم افریقہ کے تمام علاقوں میں امورِ صحت میں مالی اعانت فراہم کررہی ہے۔
پینے کے لئے صاف پانی کا حصول ایک انسانی حق ہے۔ رابطہ عالم اسلامی نے گذشتہ سال گھانا میں مقامی آبادی کو صاف پانی میسر کرنے کے لئے ہزاروں کنویں کھدوائے ۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ”دو وحیوں کی خدمت“سمپوزیم کے افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے: ”کتاب وسنت کی خدمت سے ہم اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے لئے ہم نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ سیکھنا،سکھانا،عمل اور اس کے لئے محنت اور اس کا جائزہ لیتے رہنا ہے“۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمدالعیسی نے رابطہ عالم اسلامی کے ادارہ عالمی ادارہ برائے کتاب وسنت کے زیر انتظام ”دونوں وحیوں کی خدمت“ سمپوزیم کا مکہ مکرمہ میں افتتاح کیا۔سمپوزیم میں 36 ممالک سے تعلق رکھنے والے،علومِ قرآن وحدیث کے ماہر،کبارِِ محدثین اور قراء نے شرکت کی۔
رابطہ عالم اسلامی نے عالمی ادارہ برائے کتاب وسنت کے ذریعے،وزارت تعلیم مصر کے تعاون سے،دو مکرم وحیوں میں اعجاز علمی سیمنار،کا اہتمام کیا.اس طرح رواں سال میں منعقد ہونے والے سیمنارز کی تعداد چھ بنتی ہے،جو مختلف کمشنریٹ میں منعقد ہوئیں.الحمد للہ ان سے 3500 اساتذہ نے استفادہ کیا.
رابطه عالم اسلامی نے اپنے عالمی ادارہ برائے کتاب وسنت کے ذریعے انڈونیشیا میں معہدعبداللہ بن مسعودبرائے تربیت حفاظ میں معہدکے منسلکین کےساتھ ہفتہ وسطیت اور اعتدال منعقد کیا،جو متشدد اور انتہاپسندخیالات کےمقابلے میں اسلام کی عظیم اقدار کے فروغ کی آگہی کےمتعددپروگرام پرمشتمل