عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ”دو وحیوں کی خدمت“سمپوزیم کے افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے: ”کتاب وسنت کی خدمت سے ہم اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے لئے ہم نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ سیکھنا،سکھانا،عمل اور اس کے لئے محنت اور اس کا جائزہ لیتے رہنا ہے“۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمدالعیسی: رابطہ عالم اسلامی نے اپنے ادارہ عالمی ادارہ برائے کتاب وسنت کے ذریعے 78 ممالک میں قرآنی پروگرام منعقد کئے ہیں، جو اسلام کی وسطیت کی ترجمان ہیں، اور تمام ممالک کی طرف سے سرکاری طورپر اس کا خیر مقدم اور حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
ڈاکٹر محمدالعیسی ”دو وحیوں کی خدمت“سمپوزیم سے:”مسلم نوجوانوں کو شرعی اور فکری بیداری کی اشد ضرورت ہے اور رابطہ عالم اسلامی اپنے ادارہ جات کے ذریعے ان نوجوانوں کوآغوش میں لئے ہوئے ہے،اسے دین رحمت کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کا احساس ہے کہ نوجوانوں کو آگاہی کی ضرورت ہے“۔
Wednesday, 16 October 2019 - 09:41