ڈاکٹر عبد اللطیف بوعزیزی ۔ ڈائریکٹر عالمی انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی تہذیب،جامعہ زیتونہ:"اس سال کی حج کانفرنس نے ایک نئے مہذب دور کی بنياد رکھی ہے ۔یہ اللہ کا فضل اور رابطہ عالم اسلامی کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے جو وہ اسلام،مسلمانوں اور تمام انسانیت کی خدمت کے لئے جدوجہد کررہاہے"۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار جمعہ، وزیر اوقاف جمہوریہ مصر نے سالانہ حج کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہاکہ: "ہم امن اور میانہ روی ثقافت کے قیام کے لئے کام کررہے ہیں.. اور نفرت، انتہاپسندی اور تشدد کے رجحانات کے مقابلے کے لئے محبت اور ہم آہنگی کے پل تعمیر کررہے ہیں"۔
رابطہ عالم اسلامی نے مشعر منی میں اپنے سالانہ حج کانفرنس بعنوان (اسلام میں تہذیبی معانی) کا انعقاد کیا، جس میں 50 ممالک کے نامور علماء اور دانشوروں نے شرکت کی۔