مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق ایک منفرد بیان کے اجراء کے بعد، جس میں دنیا بھر سے مختلف مکاتب فکر کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی

مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق ایک منفرد بیان کے اجراء کے بعد، جس میں دنیا بھر سے مختلف مکاتب فکر کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس اجتماع میں رابطہ عالم اسلامی کی اسلامی فقہ اکیڈمی اور اسلامی تعاون تنظیم کی بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی کے ساتھ مختلف علمی اداروں، کونسلوں اور مدارس کے نمائندگان نے شرکت کی۔
یہ اجلاس #رابطہ_عالم_اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی زیر صدارت،پاکستان کے دار الحکومت ”اسلام آباد “میں منعقد ہوا۔ اجلاس”مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع“ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا جو رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی دعوت پر منعقد ہوئی۔
کانفرنس کے نتیجے میں 22 معاہدوں اور التزامات پر دستخط کئے گئے۔ یہ معاہدے ”متعدد مراحل“ پر مشتمل لڑکیوں کی تعلیم کے حق کو یقینی بنانے اور انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ٹھوس اور مؤثر ضمانتیں فراہم کرتی ہیں۔ ان کا مقصد تعلیم سے محروم لڑکیوں کو ان کے تعلیمی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جو ان کے اور ان کے معاشروں کے لئے ناگزیر ہیں۔
#لڑکیوں_کی_تعلیم_کے_لئے_اقدام

Thursday, 16 January 2025 - 14:07