مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے صحن میں دراندازی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکریٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان اشتعال انگیز اور معاندانہ اقدامات کو سختی سے مسترد کیا، جو اسلامی مقدسات کی حرمت کو پامال کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قابض حکومت کی جانب سے بین الاقوامی اور انسانی قوانین و اصولوں کی مسلسل خلاف ورزیوں اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے اقدامات کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
Friday, 27 December 2024 - 00:43