سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی نیابت میں...
معاون سيكرٹری جنرل برائے ادارہ جاتی روابط محترم جناب عبد الوہاب الشہری نے پرتگال میں اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے دوستوں کے گروپ کے دسویں بین الاقوامی کانفرنس میں رابطہ عالم اسلامی کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔ کانفرنس کا عنوان تھا: ”امن کے لئے متحد: اعتماد کی بحالی اور مستقبل کی تشکیل-انسانی مکالمے کے دو دہائیوں پر غور“۔
انہوں نے کئی اہم نکات پر گفتگو کی، جن میں سب سے نمایاں #میثاق_مکہ_مکرمہ کے وہ اصول تھے جو عالم اسلام کی جانب سے انسانی بھلائی کے لئے تہذیبوں کے مابین تعاون اور یکجہتی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے رابطہ عالم اسلامی کی بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کے دائرے میں امن اور معاشرتی ہم آہنگی کے لئے کی گئی کوششوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی، خصوصاً ”مشرق اور مغرب کے درمیان پُل قائم کرنے“ کی اس اہم پہل کا ذکر جو رابطہ نے اقوام متحدہ کے مرکز سے شروع کی تھی۔اس کے علمی نتائج اور ان پر جاری کام کے مختلف پہلو بھی تفصیل سے بیان کئے گئے۔
Thursday, 28 November 2024 - 22:50