بیان
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکومت کی فورسز کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی (اونروا)، اس کے اداروں اور عملے کو مسلسل نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کی تازہ مثال غزہ کے علاقے میں ابو عاصی اسکول پر بمباری ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قابض فورسز کو بے گناہ شہریوں اور انسانی و امدادی تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف ان جرائم کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان مسلسل جرائم اور بین الاقوامی و انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Sunday, 17 November 2024 - 20:33