سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دار الحکومت ”رباط“ میں ”متنوع“ اور ”ماہر“علمائے کرام کی موجودگی میں بین الاقوامی کانفرنس”ایمان بدلتی ہوئی دنیا میں“کا افتتاح کیا۔

”الله تعالی پر ایمان کی قوتیں، الحاد کے خطرات کے مقابلے میں“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دار الحکومت ”رباط“ میں ”متنوع“ اور ”ماہر“علمائے کرام کی موجودگی میں بین الاقوامی کانفرنس”ایمان بدلتی ہوئی دنیا میں“کا افتتاح کیا۔

”الله تعالی پر ایمان کی قوتیں، الحاد کے خطرات کے مقابلے میں“ 
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دار الحکومت ”رباط“ میں ”متنوع“ اور ”ماہر“علمائے کرام کی موجودگی میں بین الاقوامی کانفرنس”ایمان بدلتی ہوئی دنیا میں“ کا افتتاح کیا۔

کانفرنس کا انعقاد رابطہ المحمدیہ برائے علماء نے #رابطہ_عالم_اسلامی کے تعاون سے کیا ہے جس کا مقصد عصرِ حاضر میں ایمان کے دلائل کو اجاگر کرنا اور الحاد کے شبہات کا مقابلہ، اس کے خطرات کا جائزہ لینا اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کار کو سمجھنا ہے۔

سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر  #محمد_العیسی ”ایمان بدلتی ہوئی دنیا میں“ کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے:
”یہ کانفرنس اللہ تعالیٰ پر ایمان کی نشانیوں کی یاد دہانی کے لیے منعقد کی گئی ہے تاکہ اہلِ علم اور ایمان الحاد کو شکست  دینے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں“۔

سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر  #محمد_العیسی نے کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں الحاد کے موضوع پر اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ اس میں الحاد کی اصطلاح کی مفہوم کی وضاحت، اس کا تاریخی سیاق، اور الحاد، ذہانت اور مادی علوم کے درمیان موجود سمجھی جانے والی غیر ضروری وابستگی کو توڑنا شامل تھا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے الحادی شبہات اور اس کے آغاز سے موجود علمی تنازعات اور مباحثات کے رد میں دلائل بھی پیش کئے۔

سیکرٹری جنرل  عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی نے ”ایمان بدلتی ہوئی دنیا میں“ کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ الحاد کی شبہات کا مقابلہ کرنے کا کام صرف ماہرین اور مضبوط علمی بنیاد رکھنے والے افراد کو کرنا چاہیے، اور اس کے لیے متعدد شعبہ جات کے ماہرین کا اشتراک ضروری ہے، کیونکہ الحادی شبہات مختلف علوم کے ساتھ گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ، انہوں نے اس بات کی اہمیت پر بھی زور دیا کہ ایسا خطاب اپنایا جائے جو ہر طبقے کی سمجھ میں آئے اور جس میں منطقی مسلمات کو تسلیم کیا جائے، بلا ضرورت پیچیدگی یا جذباتیت سے بچا جائے، اور شدت سے پرہیز کیا جائے، کیونکہ شدت اختیار کرنے سے معاملہ ضد اور ہٹ دھرمی کا شکار ہو سکتا ہے۔

سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی ”ایمان بدلتی ہوئی دنیا میں“ کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے:
” اللہ تعالی پر ایمان کے تصور کے حوالے سے مکالمے کا ایک اور مقام ہے، کیونکہ مذہبی عقائد اس سلسلے میں مختلف ہیں اور یہ اہم معاملہ ہے، تاہم کانفرنس کا محور ملحدانہ نظریات کا مقابلہ کرنا ہے“۔

کانفرنس کے اختتام پر ”ایمان بدلتی ہوئی دنیا میں“ کے عنوان سے ایک میثاق کا اعلان کیا جائے گا، جس میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ ایمان باللہ کے مفہوم میں مختلف مذہبی اور فکری عقائد کے درمیان اختلاف کے باوجود كانفرنس کا مقصد الحادی نظریات کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنا ہے۔

Wednesday, 16 October 2024 - 21:11