رابطہ عالم اسلامی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد ا لعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان حفظہما اللہ کی جانب سے لبنان کے عوام کے لئے طبی اور امدادی معاونت فراہم کرنے کی ہدایات کو سراہا ہے جو لبنان کو درپیش.

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد ا لعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان حفظہما اللہ کی جانب سے لبنان کے عوام کے لئے طبی اور امدادی معاونت فراہم کرنے کی ہدایات کو سراہا ہے جو لبنان کو درپیش سنگین حالات کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے سعودی قیادت کے اس عظیم اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے یہ اقدام کوئی نئی بات نہیں، کیونکہ مملکت ہمیشہ سے مشکل حالات  میں اپنے عرب اور اسلامی بھائیوں کے لئے ایک مضبوط سہارا رہی ہے اور اس نے عمومی طور پر انسانی خدمت کے میدان میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ آپ نے دعا کی کہ اللہ تعالی خادمِ حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کو اس عظیم خدمت پر اجر عظیم عطا فرمائے۔

Monday, 30 September 2024 - 10:22