مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے ”سوڈان میں قیام امن اور شہریوں کی سلامتی کے لئے متحالف گروپ“ کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا ہے، جن کا مقصد سوڈانی عوام کے مصائب کی کمی ، جانوں کی تحفظ اور دشمنیوں کے خاتمے کے لئے مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے۔
رابطہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے گروپ کی کوششوں کی مکمل حمایت اور انہیں بے حد سراہا ہے۔ یہ گروپ سعودی عرب، امریکہ، سوئٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، مصر، افریقی یونین، اور اقوام متحدہ پر مشتمل ہے، اور یہ اعلان جدہ کے تحت سعودی عرب کی قیادت میں کام کر رہا ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے سوڈانی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ گروپ کی جانب سے اضافی سرحدی راستے کھولنے کی درخواست پر فوری عمل کریں، کیونکہ 25 ملین سے زائد افراد شدید بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں۔
رابطہ نے گروپ کے اس عزم کو سراہا ہے جس کے تحت سوڈانی عوام کی مدد، انسانی امداد کی فراہمی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے، خصوصاً گزشتہ ہفتے دارفور میں تقریباً 300,000 افراد تک امداد پہنچنے کے بعد، جنگ بندی اور سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے اقدامات کو مزید تقویت ملی ہے۔
Sunday, 8 September 2024 - 13:12