”مذہبی اور نسلی تنوع والے ممالک میں رابطہ کی اسلامی اور امدادی خدمات کی تعریف“:
جمہوریہ تنزانیہ کی صدر محترمہ ڈاکٹر سامیہ سولوہونے دار السلام کے صدارتی محل میں سيكرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران مذہبی اور نسلی تنوع والے ممالک میں رواداری اور قومی بقائے باہمی کی قدروں سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی اقوام اور عوام کے درمیان دوستی اور تعاون کو بین الاقوامی مؤثر پروگراموں کے ذریعے فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جس میں تنزانیہ ایک نمایاں مثال ہے۔ محترمہ صدر نے مختلف مذہبی اور نسلی تنوع والے ممالک میں اسلامی اور امدادی خدمات کے حوالے سے رابطہ کے بین الاقوامی کردار کی تعریف کی، جو کہ ایک بین الاقوامی اسلامی تنظیم ہے جو اپنے مکہ مکرمہ کے صدر دفتر سے کام کرتی ہے اور دنیا بھر میں اسلام کی رحمت کو اجاگر کرتی ہے۔
مزید برآں، ملاقات میں افریقی براعظم میں رابطہ کے پروگراموں اور اقدامات، بالخصوص تنزانیہ میں اس کی خدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر العيسی نے وسیع ملاقاتوں کے تناظر میں تنزانیہ کی اسلامی کمیونٹی کے مذہبی اور قومی بیداری کی سطح کو سراہا۔ انہوں نے تنزانیہ کے علماء کی بین الاقوامی سرگرمیوں میں رابطہ کے ساتھ شرکت اور تنزانیہ کے مفتی اعظم کی رابطہ کی سپریم کونسل میں رکنیت کی بھی تعریف کی۔