مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ سوڈان کی ریاست بحر الاحمر میں ایک ڈیم کے منہدم ہونے کے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر سوڈان کی حکومت، عوام اور جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، رابطہ نے اپنی اکیڈمیز، ادارہ جات، اور عالمی کونسلز کی جانب سے سوڈانی عوام کے ساتھ اس المناک سانحے پر یکجہتی کا اظہار كرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔
Saturday, 31 August 2024 - 12:07