رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے غزہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک اسکول اور وسطی غزہ کے شہر دیر البلاح کے مشرقی علاقے میں واقع القسطل ٹاور کے قریب پناہ گزینوں کے  اجتماع پر بمباری کی ، جس کے نتیجے میں متعدد پناہ گزین شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

مکہ مکرمہ

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان وحشیانہ اور ہولناک جرائم کی سخت مذمت کی ہے جو  شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور جو بین الاقوامی اور انسانی قوانین و روایات کی صریح خلاف ورزی  ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے  اس قتل عام كور وكنے اور  اسرائیلی حکومت کی جانب سے  جاری بے گناہ شہریوں کے خلاف منظم جرائم کے خاتمے کے لئے  عالمی برادری کے فوری ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ۔

Tuesday, 20 August 2024 - 17:23