رابطہ عالم اسلامی کے زیر کفالت 6,000 یتیم بچوں کے اعزاز میں:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ ملاوی میں یتیم بچوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی، جس میں صدر محترم جناب ڈاکٹر لازارس میکارتھی چکویرا، اور سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے شرکت کی، جہاں بعد میں آپ نے ان کے درمیان الاؤنسز بھی تقسیم کیں۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی جمہوریہ ملاوی میں یتیم بچوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے:
ملاوی عالمی سطح پر قومی ہم آہنگی کے نمایاں نمونوں میں سے ایک ہے، اور ہم اپنے برادرانہ اور انسانی یکجہتی کو فروغ دینے کے فرض کے پابند ہیں، جس میں فلاحی کام بھی شامل ہیں، جو ایک مدبرانہ نقطہ نظر کے تحت دیکھ بھال، ترقی اور استحکام کو یقینی بناتا ہے۔
محترم صدر جناب ڈاکٹر لازارس میکارتھی چکویرا، جمہوریہ ملاوی میں یتیم بچوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے:
ہم رابطہ کے پروگراموں اور اقدامات کو سراہتے ہیں، اور ہمیں ملاوی میں ایک انتہائی اہم بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ اپنی دوستی اور شراکت داری پر فخر ہے، جو ہمیشہ ہمیں بغیر کسی امتیاز کے مدد فراہم کرنے کے لئے پُر عزم رہی ہے۔
Tuesday, 13 August 2024 - 22:30