مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ شہر کے مشرقی علاقے الدرج میں پناہ گزینوں کو پناہ دینے والے”التابعين“ اسکول پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئےہیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے رابطہ اور اس کی عالمی اکیڈمیز، اداروں اور کونسلوں کی جانب سے اس وحشیانہ اور ہولناک جرم کی سخت مذمت کی ہے، جو شہریوں اور شہری تنصیبات کے خلاف ایک کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی پامالی ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے اس قتل عام كور وكنے اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بے گناہ شہریوں کے خلاف منظم جرائم کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کے فوری ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ۔
Saturday, 10 August 2024 - 15:51