رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی تعاون تنظیم کی مجلس عاملہ کے غیر معمولی اجلاس کے نتائج کا خیرمقدم کیا

بیان
مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی تعاون تنظیم کی مجلس عاملہ کے غیر معمولی اجلاس کے نتائج کا خیرمقدم کیا، جو اسرائیلی قابض حکومت کی فلسطینی  عوام پر جاری جرائم پر غور کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔
رابطہ کی جنرل سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں ، سیکرٹری جنرل رابطہ اور  چیئرمین مسلم علماء کونسل،  عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے  اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کی مذمت میں اجلاس کے تمام نتائج کی تائید کی، اور تمام رکن ممالک کی قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت، آزادی اور وحدت اراضی کے احترام کے اصول کی تصدیق کی، جو اقوام متحدہ کے  چارٹر اور اسلامی تعاون تنظیم کے میثاق کے اصولوں کے مطابق ہے۔
ڈاکٹر العیسی  نے بیان میں امت مسلمہ کے لئے مسئلہ فلسطین  کی مرکزی حیثیت کے عزم نو اور اس مسئلے کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو فلسطینی عوام کو بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق اپنی آزاد فلسطینی ریاست قائم کرنے  میں معاون ہوں۔
 

Thursday, 8 August 2024 - 13:19