رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

بیان
مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی   نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیوں اور طرز عمل کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی رائے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 57 سال سے اسرائیلی موجودگی کے غیر قانونی ہونے کی توثیق کا خیر مقدم کیا ہے۔

رابطہ  کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں  سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس فیصلے کی اہمیت پر زور دیا جو فلسطینی عوام کے انسانی اور قانونی حق کی جانب ایک مثبت قدم ہے تاکہ  مسئلہ فلطسین کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچاجاسکے اور عرب امن اقدام  اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق ان کے جائز حق خود ارادیت اور  آزاد ریاست کے حصول کو یقینی بنایاجاسکے۔

 

Saturday, 20 July 2024 - 12:04