رابطہ عالم اسلامی نے خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس  کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز  آل سعود حفظہ اللہ کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے  بین الاقوامی کانفرنس

مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس  کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز  آل سعود حفظہ اللہ کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے  بین الاقوامی کانفرنس ”اسلامی مذاہب کےدرمیان پلوں کی تعمیر“کے مضامین کوسراہنے کا خیر مقدم کیا ہے۔اس کانفرنس کا انعقاد مکہ مکرمہ میں  رابطہ کے زیر اہتمام  ہوا تھا۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں   سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی  نے رابطہ عالم اسلامی،اس کے  اکیڈمیز ،ادارہ جات اور عالمی کونسلز کی جانب سے وزارتی کونسل کی جانب سے  بین الاقوامی کانفرنس اسلامی مذاہب کے درمیان پلوں کی تعمیر  کی ستائش کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ یہ موقف  خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی امت کے اتحاد کو مضبوط  اور اس کی یکجہتی کو مستحکم کرنے   کے ساتھ ساتھ ان تمام رکاوٹوں  کو دور کرنے کوششوں کا حصہ ہیں    جو اس عقیدے کے اتحاد  کے راہ میں حائل  ہیں  اور اپنے قومی نظام کے فریم ورک کے اندر  قوم سے وابستگی کو گہرا کرتی ہیں ۔
ڈاکٹر العیسی نے  رابطہ کی جانب سے  وزارتی کونسل کے  160 ویں اجلاس کے تمام  فیصلوں اور سفارشات  کی حمایت پر زور دیاہے خاص طور پر غزہ کے المناک صورتحال  کے حوالے سے جو جاری کئے گئے ہیں۔ آپ نے  علاقائی سلامتی کے لئے خلیج تعاون کونسل کے وژن کے فریم ورک میں کے اندر  اپنے عوام اور پوری دنیا کے لئے ان کی  نیک کوششوں میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا  جس کا مقصد خطے کے استحکام،اس کے ممالک اور عوام کی خوشحالی کو برقرار رکھنا اور عالمی امن  وسلامتی کو  یقینی بناناہے۔
 

Tuesday, 11 June 2024 - 00:50