رابطہ عالم اسلامی  نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا)کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کو مسترد اور اس کی مذمت کا اعادہ کیا

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی  نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا)کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کو مسترد اور اس کی مذمت کا اعادہ کیا ہے  جس کا مقصد اونروا کو ان خدمات کی انجام دہی سے روکنا ہے جو وہ فلسطینی عوام کو درپیش سخت ترین  مسائل سے پیدا ہونے والی صورت حال میں کمی لانے کی خاطر ادا کررہاہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل کو تمام بین الاقوامی قوانین   اور اصولوں کی پاسداری کرنی چاہئے۔ اس ضمن میں اسے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے سے احتراز  برتنے کی ضرورت ہے۔
 

Sunday, 2 June 2024 - 05:10