رابطہ کی جانب سے رفح پر اسرائیلی حملے پر انتباہ

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی  نے غزہ کی پٹی میں رفح شہر کو اسرائیلی افواج کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خطرے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ہولناک انسانی اثرات سے خبردار کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں  سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے غزہ میں اسرائیل کی مسلسل وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے  اسے تمام علاقے کو تباہ کرنے اور اس  کے باشندوں کو بے گھر کرنے کا ایک منظم حصہ قراردیا ہے۔ انہوں نے  اسرائیل کی جانب سے تمام بین الاقوامی اور انسانی  قوانین اور روایات کی سنگین خلاف ورزیوں کے ارتکاب  کا سختی سے مقابلہ کرنے کی  ضرورت پر بھی زور دیا۔
رابطہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہتے شہریوں کے خلاف اس مسلسل جارحیت کو روکنے کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
 

Monday, 6 May 2024 - 23:01