بر اعظم ايشيا میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا عالمی مذہبی اجتماع جس میں 57 ممالک کے نامور مذہبی شخصیات شریک ہیں
ملائیشیا کی وزارت عظمی اور رابطہ عالم اسلامی کےزیر اہتمام مذہبی رہنماؤں کی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
کوالالمپور:
ملائیشیا کی وزرات عظمی اور رابطہ عالم اسلامی کے تعاون کے ساتھ ملائیشیا کی دار الحکومت کوالالمپور میں بروز منگل 28 شوال 1445ھ بمطابق 7 مئی 2024م کو براعظم ایشیا میں مذہبی رہنماؤں کی سب سے بڑی کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے، جس کا عنوان ہے: ” بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ“۔ کانفرنس کا انعقاد ملائیشیا کے وزیر اعظم جناب انور ابراہیم اور سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی سرپرستی اور شرکت کے ساتھ ہوگا ، جس میں 57 ممالک سے تقریباً 2000 مذہبی شخصیات اور دانشوروں کی شرکت متوقع ہے۔
كانفرنس میں تعددیت،رواداری، اعتدال،تعلیم ، پُلوں کی تعمیر اور جامع مشترکات سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس کے مقاصد میں سے عالمی امن کے قیام میں مذہب کی اہمیت کا اعادہ، اقوام کے درمیان یکجہتی کو مستحکم کرنا، تہذیبی تعاون کے طریقوں کی تلاش،”میثاق مکہ مکرمہ“ سے نکلنے والے اقدامات کا آغاز اور عظیم مذہی اقدار پر روشنی ڈالناہے۔
Saturday, 4 May 2024 - 12:01