بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرار داد کے مسودے کو ویٹو کرنے پر عدم اطمینان اور افسوس کا اظہار کیا۔ یہ قرارداد غزہ میں فلسطینی عوام کے جان ومال کے تحفظ کی غرض سے جمہوریہ جزائر کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تھی۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اورچیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ، عالمی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے اور غزہ میں انسانی تباہی اور وحشیانہ جنگ کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائے جوکہ اس کے تمام قوانین اور روایات کی صریح خلاف وزری اور اس کی بربریت اور مضحکہ خیزی سے عالمی نظام اور اس کی ہم آہنگی پر اعتماد کو خطرہ لاحق ہے۔
Wednesday, 21 February 2024 - 10:37