افغانستان میں آنے والے زلزلے سے متعلق تعزیتی بیان

بیان
مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے     آج دوپہر کو  ملک  کے مغربی حصے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں  جاں بحق  ہونے  والوں اور زخمیوں کے  لئے  افغانستان  کی عوا م سے  دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس موقع پر  کہا کہ: ”ہم نے  افغانستان   میں پیش آنے والے زلزلے کے واقعے کی خبروں کو بہت دکھ کے ساتھ فالو کیا ہے جس نے ہمارے بھائیوں کو متاثر کیا ۔ہمیں زلزلے کے نتیجے میں ہوے والے بھاری  خصوصاً جانی نقصانات سے بے حد تکلیف ہوئی ہے“۔
ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی،اس کی عالمی کونسلز، ادارہ جات اور اکیڈمیز کی جانب سے  اس غم کے موقع پر  افغانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ  وہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے اور  افغانستان  کو ہر طرح کی بر ائی سے محفوظ  فرمائے۔

Sunday, 8 October 2023 - 16:11