مسجد اقصی کے احاطے پر دھاوے کی مذمت
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کے دوران مسجد اقصی کے احاطے پر ایک اسرائیلی اہلکار کی جانب سے دھاوا بولنے کی مذمت کی ہے۔
جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں رابطہ نے مقامات مقدسہ کے تقدس کو پامال کرنے ، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے والے ان مضحکہ خیر اقدامات کی مذمت کی ہے۔
رابطہ نے منصفانہ اور جامع امن کی کوششوں کے لئے اجتماعی اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایسی تمام کاروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے جو مقبوضہ علاقوں میں حل کے امکانات کو کمزور کرتے ہیں۔ بیان میں مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا جو بین الاقوامی اور اسلامی مسائل کے طور پر فوری حل طلب مسائل میں سرفہرست ہے ۔
Friday, 6 October 2023 - 13:53