رابطہ عالم اسلامی نے مملکت سعودی عرب کے مرجع ہونے،اسلامی دنیا میں اس کی قائدانہ حیثیت اور اسلامی سربراہی اجلاس کی صدارت کے ناطے مملکت کے اس عزم کو سراہا ہے جس میں عید الاضحی کے پہلے دن سویڈن میں قرآن کریم کے ایک نسخے کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے جرم کے اثرات پر تبادلۂ خیال کےلئے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ رابطہ نے اپنے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کے ذریعے امت مسلمہ کے مسائل اور اس کی مقدسات کے تحفظ کے لئے مملکت کی کاوشوں کی مرکزیت اور ان کے عظیم اثرات پر زوردیا۔ رابطہ نے مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کے خطرات سے متعلق عالمی شعور کو اجاگر کرنے کے لئے اس فوری اقدام کی اہمیت پر زور دیا ہے کیونکہ اس سے اقوام کے درمیان احترام،امن اور ہم آہنگی پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خطرہ ہے۔
Friday, 30 June 2023 - 13:37