رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

بیان

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جیبوتی میں مسلح افواج کی بیرکوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے جس میں  متعدد افراد  ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں  سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی  نے  اس مجرمانہ فعل کی مذمت کی ہے جو تمام مذہبی اور انسانی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔بیان میں اس موقف کا اعادہ  کیا گیا ہے کہ  رابطہ عالم اسلامی  اور تمام عالم اسلام   انتہاپسندی،  تشدد اور دہشت گردی  کی تمام صورتوں اور چاہے وہ کسی بھی طرف سے ہو، اسے مسترد  کرتے ہیں  ۔انہوں نے کہاکہ  رابطہ ان نظریات اور وحشیانہ جرائم کا مقابلہ کرنے اور ان کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتارہے گا۔
ڈاکٹر العیسی نے  رابطہ عالم اسلامی،اس کی عالمی اکیڈمیز،ادارہ جات اور کونسلز کی جانب سے اس مصیبت کی گھڑی میں جیبوتی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ، حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کااظہار کیا ہے۔ آپ نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوارِ حمت میں جگہ عطافرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطافرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے اور جیبوتی کو ہر شر اور برائی سے محفوظ فرمائے۔
 

Monday, 10 October 2022 - 15:55