رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام  ”مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مشترکہ اقدار“ فورم کا افتتاح فورم کی سرگرمیوں کا آغاز:

رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام  ”مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مشترکہ اقدار“ فورم کا افتتاح فورم کی سرگرمیوں کا آغاز:
امت مسلمہ کے نامور علمائے کرام اور رہنماؤں کی ریاض آمد، وہ اہم بین الاقوامی   دینی  تقریب میں شرکت کرنے پہنچے ہیں جس میں تمام   مذاہب  اور تہذیبوں کے  اہم نمائندے شریک ہیں۔
یہ فورم ہمارے  دینِ عظیم کی  مضبوط تعلیمات کی عکاس ہے  جو مکالمے اور تعاون پر زور دیتاہے..اور فورم کے محاور اسلام کے حقائق کو واضح کرتے ہیں جو دنیا کے لئے رحمت بن کر آیا ہے۔ الشہری
فورم کے مہمان مسلمانوں کے احترام کے حوالے سے معروف اور اسلام سے متعلقہ امور میں ان کے مواقف قابل تعریف ہیں۔ الشہری
مسلمان سچائی کی طاقت کے ساتھ مکالمے کے علمبردار اور اس کی ادبیات  پر کاربند ہیں ۔ الشہری

 ریاض:
رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام  آج بروز بدھ  متعدد مذہبی  رہنماؤں کی موجود گی میں مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مشترکہ اقدار فورم کا افتتاح ہوا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے ادارہ جاتی روابط کے  سیکرٹری  جناب عبد الوہاب  بن محمد الشہری نے کہاکہ  فورم  کا انعقاد رابطہ کے مقاصد کی روشنی میں کیا جارہا ہے جو ا س کے قوانین اور ضوابط کے تحت ہیں،تاکہ  ایک  مستقل بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کے طور پر  انسانیت کی بھلائی کے لئے اسلامی اقدار کے فروغ میں اس کے کردار کو مستحکم کیا جائے۔اور اس کے ساتھ  انسانی مشترکات کو مضبوط کرنے   کے لئے سب کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایاجائے تاکہ ایک بہتر اور پُر امن دنیا اور ہم آہنگ معاشرے کا قیام ممکن ہو۔اور ا س کا آغاز مملکت سعودی عرب سے کیا جارہا ہے جو اسلامی اور انسانی روابط کی سرزمین سے  معروف ہے۔
انہوں نے زوردے کر کہاکہ  یہ فورم ہمارے دینِ عظیم کی تعلیمات کی عکاس ہے جو مکالمے اور تعاون پر زور دیتاہے  خاص طورپر   جامع مشترکات کے دائر ےمیں جو ہماری دنیا میں  تمام انسانیت کے لئے  بہترین بقائے باہمی کو یقینی بناتے ہیں  اور جس کی روشنی میں اقوام متحدہ کی چھتری کے نیچے  جدید بین الاقوامی نظام تشکیل  پایا ہے  جس میں عالمی ادارے اور پروگرام شامل ہیں اور جس کے گرد سب جمع ہیں، جن میں سے   تہذیبی اتحاد کے لئے اقوا م متحدہ کا ادارہ   بھی شامل ہے جس میں اسلامی ممالک  نے اپنے  علمائے کرام اور دانشوروں  کے ذریعے   فعال کردار اداکیا ہے۔
عبد الوہاب الشہری نے مزیدکہاکہ فورم کے اہم موضوعات میں سے  اسلام کے حقائق کی وضاحت ہے جو ساری دنیا کے لئے رحمت بن کر آیا ہے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دین کی  خوبیوں کو  تمام انسانیت  تک پہنچایا، جنہیں اللہ تعالی نے  عظیم اخلاق کے پیکر کا لقب دیا ہے، ان اخلاق سے آپ نے دلوں کو  جوڑا اور حق کو پہنچایاجبکہ دوسری جانب انتہاپسندی  اور جوابی انتہاپسندی نے   دنیا بھر میں ان  اسلامی اقدار کو مسخ کرنے کی کوشش کی  مگر اسلام کے اعلی منہج اور روشن خیالی سے ان کوششوں سے ناکام بنایا گیا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے ادارہ جاتی روابط کے  سیکرٹری  جناب عبد الوہاب  بن محمد الشہری نے فورم کی مضبوط بنیاد کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ”اس فورم میں میثاق مدینہ کا  عکس نمایاں ہے جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے  مدینہ منورہ میں مختلف مذاہب کے  ماننے والوں کے ساتھ ایک دستاویزی شکل میں تیار فرمایا تھا جس میں  سب کے ساتھ تعامل میں  شریعت اسلامیہ کی حکیمانہ  اسلوب کو اجاگر کیا گیا تھا۔اس دستاویز کی روشنی میں اسلام نے دیگر مذاہب کے لئے مثبت گنجائش پیدا  کی  تاکہ انسانیت کی بھلائی کا اس کا پیغام واضح طور پر پہنچ سکے اور کسی بھی ایسے  غلط تصور،طریقۂ کار یا عمل  کا خاتمہ ہو جو امن اور مفاہمت کے خلاف ہو“۔
الشہری نے اس بات کا اعادہ کیا  کہ فورم میں شریک مہمان    مذہبی رہنما ہیں اور وہ مذہبی شناخت کے علاوہ کوئی  دیگر رجحان نہیں رکھتے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہاکہ رابطہ عالم اسلامی اس سلسلے میں  کسی بھی نظریاتی یا سیاسی اہداف  کے حاملین سے  تعامل  نہیں کرتی ہے ، جیسا کہ اس کا معمول ہے اور جو کہ ایسے  اجلاسوں کا تقاضا ہے کہ جہاں اس کے  اعلان کردہ مقاصد  پر ہی توجہ مرکوز ہو۔
انہوں نے فورم میں شریک مہمان  غیر مسلم مذہبی رہنماؤں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اس فورم کے میزبان  معزز رہنما ہیں جنہیں مسلمانوں کے احترام کے حوالے سے  جانا جاتاہے اور  اسلام سے متعلقہ امور میں ان کے مواقف قابل تعریف ہیں اور ان کے ساتھ  روابط مطوبہ اہداف تک رسائی کے لئے  پل کا کرداراداکریں گے۔
فورم  افتتاحی اجلاس اور تیں پینل مباحثوں پر مشتمل ہوگا ۔جس میں پہلے  پینل کا موضوع ہوگا، ”انسانی عظمت“:انسانیت کے درمیان مساوات اور انسانی مشترکات کی گہرائی۔مذہبی اور ثقافتی خصوصیات کو سمجھتے ہوئے  ان کے پیروکاروں کی دل آزاری  سے بچنا، البتہ   وضاحت طلب امور کے لئے مکالمہ  کا اسلوب اختیار کرنا جو ایضاح اور بیان میں اسلامی آداب معروف ہیں۔
دوسرے پینل کا عنون ہے ،انسانیت کے بھلائی کے لئے انسانیت کا پُل:تہذیبی تصادم کے تصور کا خاتمہ، مفادِ عامہ کے لئے  اقوام کے مابین دوستی اور تعاون کا فروغ“، ”ایک انسانی  کنبہ،ایک دوسرے کوجاننے،سمجھنے اورمعاونت کے لئے،سب کے لئے حق کی وضاحت کے ساتھ “کے نعرے کے تحت۔ 
 تیسرے پینل کا موضوع ہے ، وسطیت اور دوسروں کو  سمجھنا ..فطری روحانی اور انسانی اقدار اور اعتدال پسند شخصیت کی تشکیل میں ان کا کردار، اورفطری اختلافات کا احترام اور انہیں خوف، نفرت اور تنازعات میں تبدیل  کرنے کے بجائے    مفادِ عامہ کے لئے مکالمہ، مفاہمت اور تعاون کی راہ اختیا ر کرنا۔
پینل مباحثوں کے بعد پیش کردہ اقدامات پر اظہار خیال کا موقع دیاجائے گا،جس کے بعد اختتامی سیشن کا انعقاد ہوگا اور اس کے بعد فورم کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں فورم کے غور وخوض کے نتائج اور سب کے اتفاق رائے کی روشنی میں مشترکہ انسانی  اقدار کا اعلان بھی شامل ہوگا۔
 

Wednesday, 11 May 2022 - 16:32