ڈاکٹر العیسی یورپ میں مقبول اورمؤثر ترین اسلامی شخصیت ہیں۔ صدر شمالی مقدونیہ

صدر جمہوریہ کی دعوت پر دار الحکومت اسکوپیہ آمد

 

 

ڈاکٹر العیسی یورپ  میں مقبول اورمؤثر ترین اسلامی شخصیت ہیں۔صدر شمالی مقدونیہ

 

 

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی اسپیکر سے ملاقات اور اسلامی مجلس سے خطاب

 

 

ابرشی آرتھوڈکس کے سربراہ نے ڈاکٹر العیسی کا استقبال کیا اور مذہبی جماعات کے ساتھ روابط کے لئے حکومتی کمیٹی  نے آپ کے ساتھ تعاون کے شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا

اسکوبپہ:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی شمالی مقدونیہ کے صدر کی دعوت پر  دار الحکومت اسکوپیہ پہنچے، جہاں  صدر جمہوریہ جناب ڈاکٹر اسٹیو پینڈارووسکی نے آپ کا صدارتی محل میں استقبال کیا۔
ملاقات  کے دوران  شمالی مقدونیہ کے صدر نے ڈاکٹر العیسی کے لئے   اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے دنیا بھر میں رواداری  اور بقائے باہمی کی اقدار کے فروغ کے لئے آپ کے اہم اور بااثر کردار کو سراہا۔محترم صدر نے  ڈاکٹر العیسی کے بار ےمیں  اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے  کہاہے کہ آپ اعتدال پسند سوچ  اور اقوام کے درمیان افہام وتفہیم ،دوستی اور تعاون  کے روابط قائم کرنے کی وجہ سے  یورپ میں مقبول  اور مؤثر ترین اسلامی شخصیت کے طورپر جانے جاتے ہیں ۔
دوسری طرف  ڈاکٹر  محمد العیسی نے   محترم صدر کی طرف سے  ملنے والی دعوت پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ  رابطہ مذہبی ، تہذیبی اور عمومی انسانی مشترکات کے ذریعے دنیا میں امن کے قیام اور قومی معاشروں میں یکجہتی کے فروغ کے لئے اقوام کے درمیان روابط کے پل تعمیر کرنے   کی خواہش مند ہے۔
اس کے علاوہ، شمالی مقدونیہ پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب ڈاکٹر طلعت شافیری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈاکٹر العیسی کا خیر مقدم کیا اور دونوں رہنماؤں نے  پارلیمانی کمیٹیوں کے  سربراہوں اور سینئر  حکومتی  نمائندوں کی موجودگی میں مشترکہ   عمل کے فروغ کے طریقۂ کار  پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے بعد  ڈ اکٹر  محمد العیسی نے شمالی مقدونیہ کے اسلامی مجلس  کا دورہ کیا جہاں نامور علمائے کرام ومفتیان عظام کی موجودگی میں رئیس العلماء شیخ حافظ شاکر افندی  سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر العیسی  نے اس موقع پر اپنے خطاب میں   انسانی اختلاف وتنوع   کو اسلامی تصورات کی روشنی میں سنت اللہ    قراردیا۔ آپ کے خطاب   کو مشائخ  علمائے کرام اور اسلامی ثقافت کے سینئر اساتذہ نے سنا اور خطاب کو سراہتے ہوئے اس کی اہمیت کے پیش نظر اسے بلقان کے متعدد زبانوں میں ترجمہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
دوسری جانب اسکوپیہ گرجا گھرنے ڈاکٹر العیسی  کے دورے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  آ پ کا خیر مقدم کیا  جہاں   ڈاکٹر العیسی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاہے کہ مقدونیہ بقائے  باہمی کی ایک  منفرد  مثال ہے۔
 ڈاکٹر العیسی نے    دارالحکومت اسکوپیہ میں مذہبی جماعا ت اور گروہوں کے ساتھ روابط کے لئے حکومتی کمیٹی  کے ارکان کے ساتھ  مرکزی دفتر میں  ملاقات کی جہاں کمیٹی کے ڈائریکٹر اور متعدد مشیران اور اعلی سرکاری عہدیداران سے ملاقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوا۔
 

ڈاکٹر العیسی یورپ میں مقبول اورمؤثر ترین اسلامی شخصیت ہیں۔ صدر شمالی مقدونیہ
ڈاکٹر العیسی یورپ میں مقبول اورمؤثر ترین اسلامی شخصیت ہیں۔ صدر شمالی مقدونیہ
ڈاکٹر العیسی یورپ میں مقبول اورمؤثر ترین اسلامی شخصیت ہیں۔ صدر شمالی مقدونیہ
ڈاکٹر العیسی یورپ میں مقبول اورمؤثر ترین اسلامی شخصیت ہیں۔ صدر شمالی مقدونیہ
Monday, 16 August 2021 - 22:46