بيان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے اپنی تمام اکیڈمیز، کونسلز اور عالمی باڈیز کی طرف سے سعودی تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے ذریعے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے جسے اللہ تعالی کے فضل سے ناکام بنایا گیا ہے
رابطہ عالم اسلامی نے اپنے سیکرٹری جنرل، چیئرمین مسلم کونسل علماء عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی طرف سے جاری بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ ان تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی سنگین خلاف وزری ہے جو سمندری جہاز رانی اور اس کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے ایسی تخریبی کاروائیوں کو جرم گردانتی ہیں اور ان قوانین کے خلاف وزری کرنے والوں کے لئے عبرتناک سزاؤں کا تعین کرتی ہیں۔
رابطہ نے اپنے سیکرٹری جنرل کی طرف سے اس دہشت گرد کاروائی کی مذمت کی ہے جس نے علاقائی امن واستحکام کو نشانہ بنایا اور اور عالمی تجارت کی سالمیت کے لئے خطرات پیدا کئے ہیں۔
بیان کے آخر میں عزت مآب سیکرٹری جنرل نے اپنی اور رابطہ کی اکیڈمیز اور باڈیز کی طرف سے کہاہے کہ اپنی ملکی سلامتی اور استحکام اور سمندری جہاز رانی کی حفاظت کے لئے مملکت سعودی عرب کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
Saturday, 31 July 2021 - 19:02