رابطہ عالم اسلامی⁩ کا بیان:

بیان

رابطہ عالم اسلامی نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے مملکت سعودی عرب میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی مسلسل اور خطرناک حملوں کی شدید الفاظ  میں مذمت کی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل  اور چیئرمین مسلم علماء کونسل  عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ(  24 ) گھنٹوں میں  مملکت کے  مختلف شہروں میں (17) بارودی ڈرونز سے شہری اہداف کو نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی ہے،  یہ  حملے اس دہشت گرد باغی گروہ کے فطری مجرمانہ طرز عمل اور تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کی تصدیق کرتے ہیں۔
رابطہ نے ان حملوں کو (جس میں اللہ تعالی کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے) حوثی ملیشیا کی  بربریت اور اس کی مایوسی سے تعبیر کیا ہے اور مملکت سعودی عرب نے اپنی مذہبی اقدار کی روشنی میں اعلی اخلاقی عزم  کے ساتھ ، عرب اتحاد کی  قیادت میں بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو مدّ رکھتے ہوئے ان حملوں کو روک کر یہ ثابت کیا ہے کہ  وہ اپنے علاقے کے تحفظ اور اس مجرمانہ اقدام کو روکنے  کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
بیان میں  کہاگیا ہے  کہ رابطہ عالم اسلامی مملکت سعودی عرب کی  حکومت کی طرف سے اپنی سلامتی، استحکام اور اپنے شہری آبادی  اور حدود کے تحفظ کے لئے اٹھاگئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

Sunday, 20 June 2021 - 13:55